بھٹکل:25؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )ریاست کی بی جےپی حکومت کےسابق وزیر اور بی جےپی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی کےکانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کو لےکر دئیے گئےبیان کی بھٹکل کانگریس لیڈر سنتوش نائک نے کڑی مذمت کی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بی کے ہری پرساد کانگریس کے ایک بڑے لیڈرہیں، بی جےپی کے سی ٹی روی نے ان کے خلاف بہت ہی رکیک جملے استعمال کرتےہوئے ان کی ذات کو لےکر بھی ذلیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک قومی پارٹی کے سکریٹری اور سابق وزیر ہوکر ایک ذات اور طبقے کے پیشہ کو لےکر اور لیڈر کے خلاف اس طرح نیچ زبان کا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے ، ان کے گھمنڈ کی باتیں اور کبر کا رویہ ان سے نااہل لوگوں کو خوشی دیتی ہوگی لیکن ایک سماج کےلئے اچھی بات نہیں ہے۔
ایڈوکیٹ سنتوش نائک نے کہا کہ سی سی ٹی روی بے وقوف اور پاگل ہے ان کے اسی رویہ نے انہیں وزارت کی کابینہ سے باہر کیا ہے۔ بی کے ہری پرساد کے تعلق سے اور ان کے اڈگا (نامدھاری) کے پیشہ اور کام کے متعلق بات کرنے کا سی ٹی روی کو کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے سی ٹی روی کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ تم خود شراب پیتے ہو یانہیں ۔ اگر تم کسی بھی ذات یا طبقہ کے خلاف نیچ زبان میں بات کریں گے تو عوام تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، انہوں نے اس سلسلےمیں ہوشیار رہنے کی تاکید کی ۔